متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کے بعد کراچی کی صورتحال پرڈی جی رینجرز نے احکامات جاری کردئیے

کراچی کے شہریوں کی زندگی متاثرکرنیوالوں کوفوری گرفتارکیاجائے،ترجمان رینجرز

بدھ 11 مارچ 2015 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کے بعد کراچی کی صورتحال پرڈی جی رینجرز نے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے شہریوں کی زندگی متاثرکرنیوالوں کوفوری گرفتارکیاجائے،شہری امن و امان کوتباہ کرنیوالوں سے متعلق رینجرزہیلپ لائن پراطلاع دیں،رینجرزہیلپ لائن 1101 پر اطلاع ملنے پرشرپسندوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔