ایف سی کا ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن، فائرنگ سے 7شدت پسند ہلاک، 30کلو بارودی مواد سمیت اسلحہ برآمد

بدھ 11 مارچ 2015 16:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ایف سی کا ڈیرہ بگٹی کے علاقے حیدری نولا میں سرچ آپریشن، شرپسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7شدت پسند ہلاک، شدت پسندوں کے قبضے سے 30کلو بارودی مواد سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ترجمان ایف سی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے حیدری نولا میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے ذدوران شدت پسندوں اور ایف سی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وہا، جس میں 7شدت پسند ہلاک کر دیئے گئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک شرپسند گیس پائپ لائن اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، شدت پسندوں سے 30کلو گرام دھماکہ خیز مواد،30 ڈیٹونیٹرز،4ایس ایم جیز اور ایک راکٹ سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :