Live Updates

کراچی : پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے مرکز پر رینجرز چھاپے کے بعد رد عمل میں 4 اہم سوالات کھڑے کر دئیے

بدھ 11 مارچ 2015 15:26

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے رد عمل میں 4 اہم سوالات کھڑے کر دئی ہیں، پی ٹی آئی کراچی کے صدر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ولی بابر کا قاتل فیصل موٹا نائن زیرو میں کیا کر رہا تھا، ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان فیصل موٹا کی حفاظت کیوں کر رہے تھے، نیٹو کا اسلحہ نائن زیرو میں کہاں سے اور کیسے آیا اور ہر مجرمانہ سرگرمی کا نقطہ محض ایم کیو ایم کے گرد ہی کیوں گھومتا ہے. یہ وہ 4 سوالات ہیں جن کو پی ٹی آئی کراچی نے کھڑے کیے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ رینجرز کے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران پکڑے جانے والے ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جائے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات