اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار کی بر طانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات

بدھ 11 مارچ 2015 15:12

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بر طانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات کی جس میں پاک بر طانیہ تعلقات پر بات چیت کی گئی اس کے علاوہ ملاقات میں پھانسی کی سزا پر عملدر آمد کی پابندی ختم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں وزیر داخلہ نے بر طانوی ہائی کمشنر کو اپنے حالیہ دورہ برطانیہ سے متعلق بھی آگاہ کیا،