نئی دہلی، یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ تقریب میں حریت رہنماؤں کو بھی مدعو کر نے کا فیصلہ

بدھ 11 مارچ 2015 14:41

سرینگر / نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) یوم پاکستان کے موقع پر نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہونے والی تقریب میں کشمیری حریت پسند رہنما کو شرکت کے لئے مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے اس سلسلے میں حریت چیئرمین سید علی گیلانی کو دعوت دے دی ہے رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق ، شبیر احمد شاہ ، نعیم احمد خان اور جے کے ایل ایف کے سربراہ محمد یاسین ملک سمیت دیگر علیحدگی پسند لیڈروں کو بھی یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے