کراچی،صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری‘ 19 مارچ کو پھانسی دی جائے گی

بدھ 11 مارچ 2015 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے‘ 19 مارچ کو پھانسی دے دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ایم ڈی کراچی الیکٹرک کمپنی شاہد حامد کے قتل کے الزام میں سزائے موت پانے والے صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوگئے۔ عدالتی احکامات کے مطابق صولت مرزا کو 19 مارچ کو پھانسی دے دی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صولت مرزا کی رحم کی اپیل مسترد ہوجانے کے بعد جیل حکام کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں استدعاء کی گئی تھی کہ صولت مرزا کو عدالت سے سزائے موت سنائی جاچکی ہے اور رحم کی اپیل بھی مسترد ہوچکی ہے لہٰذا صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے جائیں جس پر عدالت نے پھانسی کی سزا برقرار رکھتے ہوئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے۔

متعلقہ عنوان :