وزیراعظم ،آرمی چیف نائن زیرو پر رینجرز کے چھاٹے کا نوٹس لیں، بابر غوری

بدھ 11 مارچ 2015 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری نے کہا ہے کہ قوم کے محافظوں نے ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپا مارا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم اور آرمی چیف ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کا نوٹس لیں اور تحقیقات کرائیں۔ نائن زیرو پر چھاپے کیخلاف اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بابر غوری نے کہا کہ آج کا دن سیاہ دن ہے جن کو عوام کا تحفظ کرنا تھا وہ خود عورتوں کی عزت پامال کررہے ہیں،ہماری جماعت میں مجرم ہیں تو فہرست دیں،پارٹی سے نکال دیں گے۔