کراچی، جیل انتظامیہ نے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کیلئے مراسلہ انسداد دہشت گردی عدالت کو بھیج دیا

بدھ 11 مارچ 2015 14:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) جیل انتظامیہ نے سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کیلئے مراسلہ انسداد دہشت گردی عدالت کو بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے 1997 میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامدان کے ڈرائیور اشرف بروہی اور گارڈ خان اکبر کے قتل کے جرم میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی سزا پرعمل درآمد کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ڈیتھ وارنٹ کے اجرا کی درخواست کی ہے۔صولت مرزا کو 1999 میں سزائے موت دی گئی تھی، سندھ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ اور صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد وفاقی حکومت بھی صولت مرزا کی سزائے موت پرعملدرآمد روکنے کا حکم دے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :