سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا

بدھ 11 مارچ 2015 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ سینیٹر راحیلہ مگسی کو چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف درخواست کی سماعت کی،عدالت نے سینیٹر راحیلہ مگسی کو چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں ووٹ پول کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کیس نمٹانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کوحکم دیا ہے کہ اگر ہائیکورٹ 15روز میں فیصلہ نہیں کرتا تو راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے۔