کراچی کو صرف سڑکیں نہیں اس پر بسنے والے لوگ بھی چاہئیں، فیصل سبزواری
بدھ 11 مارچ 2015 14:18
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) اکیو ایم کے رہنماء فیصل سبز واری نے کہا ہے کہ کراچی کو صرف سڑکیں نہیں ، سڑکوں پر بسنے والے لوگ بھی چاہئیں، ایک معصوم بچے پر گولی چلا کر اسے سینکڑوں لوگوں کے سامنے شہید کیا گیا ،سرفراز شاہ سمیت دیگر کیسز ہم نے بھی دیکھے ہیں، خدارا ظلم اور زیادتی کو روکا جائے ۔
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبح 5 بجے کے قریب ایم کیو ایم کے سیکرٹریٹ کا محاصرہ کیا گیا بقول ترجمان رینجرز آپریشن کے دوران کوئی مزاحمت نہیں ہوئی تو پھر کیوں ایک معصوم بچے پر گولی چلا کر اسے سینکڑوں لوگوں کے سامنے شہید کیا گیا۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ برآمد ہونیوالا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا ،مجھ سمیت ایم کیو ایم کے درجنوں کارکنوں اور رہنماؤں کو حفاظت کیلئے اسلحہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ نائن زیرو کے اطراف بیریئرز طالبان اور دیگر دہشت گردوں کو روکنے اور اپنی حفاظت کیلئے لگائے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.