ٹنڈوجام، زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین کا مطالبات کے حل کیلئے دوسرے روز بھی ڈی جی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا

بدھ 11 مارچ 2015 13:43

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین کا مطالبات کے حل کیلئے دوسرے روز بھی ڈی جی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق زرعی تحقیقاتی ادارہ کے ملازمین نے مطالبات کے حل کیلئے دوسرے روز بھی ڈی جی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ودھرنا دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ ایگریکلچرل، ریسرچ ایمپلائز کے مرکزی صدر علی روشن چنا، جنرل سیکریٹری مرید حسین کلیری، راؤ ظفر سعید راجپوت، حاکم سہتو، ضامن کلیری نے کہا کہ زرعی تحقیقاتی ادارے کے کچے ملازمین گزشتہ پانچ سالوں سے 2800 روپے ماہوار کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر زراعت سیکریٹری زراعت سے کچے ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا اور ٹائم اسکیل فوتی کوٹہ پر آرڈر دیئے جائیں۔

DPC کرکے ملازمین کا پروموشن کیا جائے۔ زرعی ادارے کے کوارٹر میں غیر علاقوں کے افراد کو نکال کر ریسرچ کے ملازمین کو کوارٹر دیئے جائیں بصورت دیگر مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔