ایل این جی درآمد میں تاخیر سے پرائیویٹ اینگرو مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے
پاکستان کھیپ منگوانے کیلئے تیار ہے ، تاہم درآمدگی میں مہینوں لگ سکتے ہیں ، میڈیا رپورٹ
بدھ 11 مارچ 2015 13:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) حکومت ایل این جی درآمد فوری طور پر نہیں کر سکے گی اور مستقبل قریب میں بھی ایسا ممکن نہیں جس سے اربوں روپے کا ٹرمینل تعمیر کرنے والی پرائیویٹ کمپنی مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ کمپنی اینگرو ایلنجی ٹرمینل لمٹیڈ ( ای ای ٹی ایل ) نے حکومتی کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد پائپ لائن سمیت دیگر تنصیبات تعمیر کے لئے 133.3 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی اس پروجیکٹ میں فلوٹنگ سٹوریج اور ری گیسفیکیشن بھی شامل ہے ۔
پروجیکٹ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ پہلا ایل این جی کارگو کب آئے گا اور بحری جہاز کو یہاں لانے کا کیا نکتہ پوشیدہ ہے رپورٹ کے مطابق 31 مارچ کے بعد ایل این جی کی درآمد کا مطلب یہ ہو گا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو ہر روز اینگرو کمپنی کو 272000 ڈالرز کی ادائیگی کرنا پڑے گی ۔(جاری ہے)
وزارت پیٹرولیم کے حکام قطر کے ساتھ گیس درآمد کے حوالے سے بیانات دینے آ رہے ہیں تاہم ابھی تک اس کا اعلان نہیں ہو سکا ہے رپورٹ کے مطابق تاخیر کی بہت سی وجوہات بتائی جاتی ہیں تاہم سب سے اہم حکومت کو خفگی اور شرمندگی سے بچانا ہے ۔
ایک دوسرے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہم یہ سنتے آ ریجہ ہیں کہ پاور کمپنیاں ایل این جی کو استعمال کریں گی اور اس کی درآمد کے لئے رقوم کا بندوبست کریں گی تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا ہے اگرچہ پاکستان کھیپ منگوانے کے لئے تیار ہے تاہم حقیقی طور پر گیس درآمدگی میں ہفتوں لگ سکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ ایل این جی کا انتظام و انصرام حکومت کا کام ہے جو 200 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا
-
سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان
-
اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان
-
بینکوں کے ڈیپازٹس، قلیل مدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس51 پوائنٹس اضافہ
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.