وزیراعلیٰ کا پنجاب بھر میں ناجائز منافع خوروں ، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا حکم
بدھ 11 مارچ 2015 13:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبے بھر میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی آڑ میں کسی کو عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے۔
(جاری ہے)
لاہور میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاکہ صوبے کے عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے اور اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائد عام آدمی تک منتقل کرنے کیلئے صوبہ بھر کی انتظامی مشینری فعال کردار ادا کرے اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف تمام ضروری انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.