تارکین وطن پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 14.6 فیصد اضافہ

بدھ 11 مارچ 2015 13:32

تارکین وطن پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 14.6 فیصد اضافہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)رواں مالی سال کے دوران تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں چودہ فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے فروری تک تارکین وطن پاکستانیوں نے گیارہ ارب پچہتر کروڑ ڈالر ملک میں بھیجے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں ڈیڑھ ارب زائد ہے۔ فروری میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے پینتالیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔