وزارت پٹرولیم نے سی این جی سیکٹر کیلئے نئی پالیسی نافذ کردی

بدھ 11 مارچ 2015 13:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) وزارت پٹرولیم نے سی این جی سیکٹر کے لئے نئی پالیسی نافذ کردی۔ایل این جی کی درآمد شروع ہونے کی وجہ سے نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ پنجاب میں سی این جی قیمت کا موجودہ طریقہ کار ختم ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

ایل این جی سے سی این جی مالکان قیمت کاخود تعین کریں گے۔سی این جی گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سرچارج سے مستثنیٰ ہوگی۔سی این جی صارفین پر جی ایس ٹی صرف 5فیصد لاگو ہوگا۔ سی این جی مالکان کو ایل این جی درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔سٹیشن مالکان کو ایل این جی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی اجازت ہوگی۔ایل این جی سے متعلقہ مشینری خریدنے پر کسٹمز ڈیوٹی کی مکمل چھوٹ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :