شہر کا امن خراب کرنے کی کوئی بھی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی: ڈی جی رینجرز

بدھ 11 مارچ 2015 13:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ 2015ء) شہر میں جاری کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ڈی جی رینجرز نے اہم احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ شہری کسی بھی قسم کی دھمکی ملنے پر فورا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع دیں۔ شہریوں کی زندگی کو متاثر کرنے والے شرپسندوں کیخلاف فوری کاروائی کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ شہر کا امن خراب کرنے کی کوئی بھی کوشش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسی سلسہ میں اورنگی ٹاون میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا۔

متعلقہ عنوان :