ملتان ، مشکوک موٹرسائیکل پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

بدھ 11 مارچ 2015 13:22

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) ملتان شہر میں مشکوک موٹرسائیکل پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ملتان پولیس کی دوڑیں لگ گئیں تاہم ملتان پولیس کے اعلی افسران جن میں سی پی او ملتان سلطان گجر اور دیگر افسران شامل ہیں‘ اپنے دفاتر میں براجمان رہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ملتان پولیس کو بدھ کی صبح مطلع کیا گیا تھا کہ ملتان شہر میں موٹرسائیکل پر نامعلوم دہشت گردوں یا مشکوک افراد کو دیکھا گیا ہے جس پر ملتان پولیس کے حکام کی جانب سے پہلے تھانہ نیو ملتان کے پولیس اہلکاروں کو دی گئی کہ ان کے علاقہ حسن آباد گیٹ نمبر2 کے اندر ایک مشکوک ہنڈا موٹرسائیکل 125 پر نامعلوم مشکوک افراد کو دیکھا گیا ہے جس کی اطلاع وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے موصول ہوئی ہے لہٰذا پولیس تھانہ نیو ملتان کے اہلکار اور پولیس موبائل علاقہ حسن آباد گیٹ نمبر 2 پر پہنچ کر ایک مشکوک موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح مشکوک افراد جن کے دہشت گرد ہونے کا بھی امکان ہوسکتا ہے‘ ان کو تلاش کیا جائے بعدازاں ملتان شہر کی تمام پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے مطلع کیا گیا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مشکوک افراد جوکہ دہشت گردی بھی ہوسکتے ہیں‘ ہنڈ 125 موٹرسائیکل نمبر 201 پر سوار ہوکر نکلے ہوئے ہیں‘ ان پر کڑی نظر رکھتے ہوئے کہیں بھی نظر آنے کی صورت میں ان کو روکا جائے اور حراست میں لے کر ان کو تحقیقات کیلئے متعلقہ تھانہ میں پہنچایا جائے

متعلقہ عنوان :