صدر ،وزیر اعظم کیلئے وی آئی پی روٹس کے دوران فیض آباد سے مشکوک شخص گرفتار

بدھ 11 مارچ 2015 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) سکیورٹی فورسز نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ کراچی اور صدر ممنون حسین کے دورہ آذربائیجان کیلئے روانگی سے قبل لگائے گئے روٹ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزیر اعظم کے دورہ کراچی اور صدر ممنون حسین کے دورہ آذربائیجان کی روانگی کیلئے فیض آباد سے راول چوک تک وی آئی پی روٹ لگایا گیا تھا اس دوران سکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا مشکوک شخص کا تعلق سوات سے ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے انہیں 7 سے 10 بار اسی علاقے میں دیکھا گیا ہے