پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ارسا حکام کے الاؤنس روک دیئے

بدھ 11 مارچ 2015 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) کو ہدایت کی ہے کہ جب تک سروس رولز وضع نہیں ہو جاتے اس وقت تک افسران کو الاؤنس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی بند کی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے کنونیئر سید نوید قمر نے ارسا سے متعلق پیرا گراف کی سکروٹنیکے بعد یہ ہدایت جاری کی ہے کہ آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو آگاہ کیا کہ 1992 ء میں اپنے قیام کے بعد سے ارسا نے اپنے عہدیداروں اور افسران کے لئے سروس قواعد و ضوابط وضع نہیں کئے اتھارٹی اپنے افسران کو مختلف النوع الاؤنس ادا کر رہی ہے اور بے ضابطگی کر کے گاڑیوں کی خریداری کر رہی ہے ارسا چیئرمین محمد راقب خان نے کمیٹی سے درخواست کی کہ وہ اس ادائیگی کو نہ روکیں اور کہا کہ رولز کی ترتیب کی رہی ہے اور دو تین مہینوں میں یہ مکمل ہو جائے گی تاہم نوید قمر نے کہا کہ انہیں حیرت ہے کہ ارسا ہفتوں میں کیسے رولز وضع کرے گی جبکہ 20 سے اوپر ہو گئے اور رولز اب تک وضع نہیں