کراچی : وقاص کی پوسٹمارٹم کی ابتدائی رپورٹ ، وقاص کو چھوٹے ہتھیار کی گولی نے نشانہ بنایا

بدھ 11 مارچ 2015 12:49

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : کراچی میں رینجرز کی کاروائی کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں ایم کیو ایم کے کارکن وقاص کی ہلاکت ہوئی، ایم کیو ایم کے اراکین نے وقاص کی موت کا ذمہ دار ررینجرز کو ٹھہراتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم احتجاجاً وقاص کا جنازہ نہیں اٹھائیں گے، جس پر وقاص کے پوسٹمارٹم کے لیے اس کی میت کو اسپتال منتقل کر دیا گی جہاں ڈاکٹر شاہد نے اس کا پوسٹمارٹم کیا، پوسٹمارٹم کے نتیجے میں سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق وقاص کسی چھوٹے ہتھیار کی گولی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ رینجرز کے پاس بڑے ہتھیار تھے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وقاص کی موت رینجرز کی گولی سے نہیں بلکہ نا معلوم افراد کی فاائرنگ سے ہوئی ہے، وقاص کی لاش کو عباسی شہید اسپتال میں پوسٹمارٹم کے لیے لایا گیا تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی رپورٹ ہے جس پر مزید ڈاکومنٹیشن ابھی جاری ہے.

متعلقہ عنوان :