نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کا کوئی جواز نہیں، حیدر عباس رضوی

بدھ 11 مارچ 2015 12:49

کر اچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک پرامن جماعت ہے، ایم کیو ایم نے آپریشن ضرب عضب کی بھی حمایت کی ہے۔ ان حالات میں نائن زیرو پر رینجرز کی کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے رینجرز کے نائن زیر و آپریشن پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کے اہلکاروں نے نائن زیرو پر بلا جواز چھاپہ مارا اور کئی رہنماوٴں سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کیلئے ان کی جماعت نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔حراست میں لئے گئے کارکنان سے ان کا رابطہ نہیں ہورہا ہے اور انہیں نائن زیرو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیوایم ایک پرامن جماعت ہے۔ آپریشن ان کے مطالبات پر شروع کیاگیاتھا جبکہ ایم کیوایم نے آپریشن ضرب عضب کی بھی حمایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :