کراچی : ایم کیو ایم کا سینیٹ میں رینجرز کے چھاپے کے خلاف احتجاج

بدھ 11 مارچ 2015 11:57

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : سینیٹ کے اجلاس میں ایم کی ایم کی جانبسے رینجرز کے چھاپے کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں سینیٹر طاہر مشہدی کا کہنا تھا کہ رینجرز کو طالبان یا کالعدم تنظیمیں نظر نہیں آتیں یہ بس ہماری پارٹی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، کیا ہمیں نواز شریف کی حمایت کی سزا دی جا رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ کیا سب لوگ یہ چاہتے ہیں کہ کراچی کو پورے مہینے کے لیے بند کر دیا جائے، ، انہوں نے بتایا کہ رینجز کی نائن زیرو پر کاروائی میں ہمارا ایک کارکن جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ 100 سے زائد غائب ہیں ،کراچی کے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ان کو یہ سزا کیوں دی جا رہی ہے.