کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی دفتر پر کاروائی کی نوعیت کیا تھی، ترجمان رینجرز نے صاف صاف بتا دیا
بدھ 11 مارچ 2015 11:52
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر ، نائن زیرو اور اس کے اطراف میں صبح 5 بجے کے قریب رینجرز حکام نے چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں، ترجمان رینجرز کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دفتر پر پارے گئے چھاپے کے پیچھے کسی قسم کا بھی کوئی پولیٹیکل مقصد نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی کوئی کاروائی کرتے ہیں کسی خفیہ اطلاع پر ہی کرتے ہیں اور اس کے لیے پورا ہوم ورک کیا جاتا ہے اور اس ہمارے پاس تحقیقات کی پوری تفصیل ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ عامر خان کو گرفتار نہیں کیا گیا لیکن وہ ہمارے پاس ہی ہیں کیونکہ ہمیں ان سے تفتیش کرنے ہے کہ ملزمان کو پناہ کیوں دے رکھی تھی.
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں time sensitive ہوتی ہیں اور انہی اوقات میں کی جاتی ہیں، ایم کیو ایم کے دفتر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر تک پولیس یہاں پہنچ کر اس دفتر کو سیل کر دے گی کیونکہ ہمیں ابھی یہاں کی مزید تلاشی بھی لینا ہے. انہوں نے کراچی کی عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنی کاروباری زندگی کو بحال رکھیں پولیس اور رینجرز یہاً لوگوں کے تحفظ کے لیے موجود ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.