متحدہ کے مرکز نائن زیرو اور اطراف میں رینجرز کا سرچ آپریشن ، ٹارگٹ کلر اور جرائم پیشہ افراد سمیت 20 گرفتار
بدھ 11 مارچ 2015 11:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء ) متحدہ قومی مومنٹ کے مرکز نائن زیرو اور اطراف میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے ٹارگٹ کلر اور جرائم پیشہ افراد سمیت 20 افراد کو گرفتار جب کہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا، کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں غیر ملکی اور نیٹو کنٹینرز سے چوری شدہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ترجمان سندھ رینجرز کرنل طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں میں چھاپہ مارا گیا۔
کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں غیر ملکی اور نیٹو کنٹینرز سے چوری شدہ اسلحہ بھی برآمد ہوا، اس قسم کا اسلحہ بھی برآمد ہوا جس کا پاکستان میں لانا ہی ممنوع ہے۔ کرنل طاہرنے کہا کہ نائن زیرو پر آپریشن کے دوران ٹارگٹ کلر اور جرائم پیشہ افراد سمیت 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔(جاری ہے)
آپریشن کے دوران کسی بھی ایم این اے یا ایم پی اے کو گرفتار نہیں کیا گیا تاہم ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو اپنے پاس صرف پوچھ گچھ کے لئے رکھا ہے جنہیں تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا جائے گا۔کرنل طاہرنے کہاکہ شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، ٹرانسپورٹرز اور تاجر حضرات اپنا کاروبار کھلا رکھیں اور کسی بھی قسم کا نقص امن کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.