کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا متحدہ کے دفتر پر چھاپے کی مذمت

بدھ 11 مارچ 2015 11:10

کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا متحدہ کے دفتر پر چھاپے کی مذمت

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 مارچ 2015 ء) : کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر پر رینجرز نے چھاپہ مارا جس کی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں تلاشی کے نام پر کی جانے والی اس دہشتگردی کو ختم کیا جائے ، پولیس اور رینجرز حکام ایم کیو ایم کے کارکنان کو پریشان کر رہے ہیں اور بے گناہ اکرکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، آپریشن کے دوران الطاف حسین کے بہن سائرہ اسلم کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی جس سے متعلق الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر سائرہ اسلم کو کچھ ہوا تو ذمہ دار رینجرز ہوں گے.