کم عمر کی بچیوں کی شادی کا معاملہ مذہبی سے زیادہ جاگیر دار اور وڈیرہ ازم کے ساتھ متصل ہے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،
بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنا اور شادی کے لیے فضول رسمیں ور جہیز طلب کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف عمل ہے
منگل 10 مارچ 2015 23:33
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) جہیز اور شادی بیاہ کی تقریبات میں لڑکی کے خاندان پر مسلط کی جانے والی فضول رسموں اور بچیوں کو اسلام کے نام پر تعلیم سے محروم کرنے کے خلاف قانون سازی کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل میں قراردادیں پیش کر دی ہیں۔ امید ہے آئندہ اجلاس میں اس بارے میں پیش رفت ہو گی۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کی طالبات اور معلمات کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے خواتین کے حقوق ، بچیوں کی تعلیم اور شادی کے لیے جہیز اور فضول رسموں کے خلاف جدوجہد شروع کر رکھی ہے ، بچیوں کو تعلیم سے محروم کرنا اور شادی کے لیے فضول رسمیں ور جہیز طلب کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف عمل ہے جس پر معاشرے کے تمام طبقات کو آواز بلند کرنی چاہیے۔(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شریعت اسلامیہ نے خواتین کو مردوں سے زیادہ حقوق دیئے ہیں ۔
اسلام میں چار شادیوں کا معاملہ انصاف کے ساتھ مبنی ہے ۔ وہ لوگ جو ایک سے زیادہ شادیاں کر کے اپنی پہلی بیویوں اور بچوں کے حقوق کا خیال نہیں کرتے ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہیے ۔ پاکستان علماء کونسل گذشتہ ایک سال سے بیٹی رحمت ہے زحمت نہیں کے عنوان سے ایک ملک گیر مہم چلا رہی ہے اور پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام بہت جلد معلمات اور طالبات کے لیے تربیتی نشستوں کا پروگرام تشکیل دیا جا رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کم عمر کی بچیوں کی شادی کا معاملہ مذہبی سے زیادہ جاگیر دار اور وڈیرہ ازم کے ساتھ متصل ہے۔ اسلام نے بچی کی شادی اس وقت کرنے کا حکم دیا ہے جب وہ بالغ ہو اور عقل و شعور رکھتی ہو۔ اس کو یہ ادراک ہو کہ اس نے ایک خاندان کو چھوڑ کر دوسرے خاندان میں جانا ہے اور اسے دونوں خاندانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے ۔ اگر کوئی بچی بالغ ہو اور عقل و شعور نہ رکھتی ہو تو اس کے والدین کو چاہیے کہ اسے مکمل عقل و شعور اور تعلیم سے بہرہ مند ہونے تک اس کی شادی نہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.