پنجاب بھر میں 100سے زائد آستانوں اور سینکڑوں علماء و مشائخ نے 22مارچ کو ہونے والی ”مکینِ گنبد خضراء ملین کانفرنس“ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروادی
منگل 10 مارچ 2015 23:33
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پنجاب بھر میں 100سے زائد آستانوں اور سینکڑوں علماء و مشائخ نے 22مارچ کو مینارپاکستان کی تاریخی جلسہ گاہ میں منعقد کی جانیوالی ”مکینِ گنبد خضراء ملین کانفرنس“ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروادی ہے یہ یقین دہائی آستانوں کے سجادگان اور سنی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو کروائی ہے ، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے راولپنڈی،اسلام آباد گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، خانیوال ، میانوالی ، اٹک ، جہلم سرگودھا، ملتان سمیت کے مختلف شہروں کا ہنگامی دورہ کیا ، تین روزہ دورہ سے واپسی پر انھوں نے گزشتہ روز لاہور میں صحافیوں کو بتایا کہ مینارپاکستان گراؤنڈ میں منعقد کی جانیوالی ”مکینِ گنبد خضراء ملین کانفرنس“ کی تیاریوں کے سلسلہ میں وہ پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے آئے ہیں ، دورہ کے موقع پر 100سے زائد آستانوں کے سجادگان اور سینکڑوں علماء نے انھیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ 22مارچ کی ”مکینِ گنبد خضراء ملین کانفرنس“ میں بھرپور شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.