ہر سال کی طرح اس سال بھی پھولوں کی نمائش بہتر سے بہتر انداز میں منعقد کی جائیگی،کمشنر میرپور خاص

منگل 10 مارچ 2015 23:27

میرپورخاص( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء)ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی پھولوں کی نمائش بہتر سے بہتر انداز میں منعقد کی جائیگی جس کا باضابطہ افتتاح 11مارچ کو صبح 11بجے گلستانِ بلدیہ پارک میرپورخاص میں ہوگا۔اس امر کا اظہار انہوں نے 11سے 13مارچ 2015تک گلستانِ بلدیہ پارک میرپورخاص میں ہونیوالی 59ویں 3روزہ سالانہ پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق دربار ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

کمشنر نے کہا کہ نمائش میں چھوٹے مالہیوں کو بھی اسٹال لگانے کیلئے دعوت دی جائیگی اور صبح 11بجے سے رات 10بجے تک طلبہ و طالبات او رعام شہری نمائش دیکھ سکیں گے ا جبکہ 12مارچ بروز جمعرات خواتین کیلئے مخصوص ہوگا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے مزید کہا کہ نمائش کے دوران سیکورٹی کیلئے پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی مقررکئے جائینگے ۔کمشنر نے چیف میونسپل آفیسر میرپورخاص کو ہدایت کی کہ نمائش میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں اسٹینڈ بائے جنریٹر اور گلستان ِ بلدیہ پارک میں لائٹنگ کے انتظامات کئے جائیں ۔

کمشنر نے کہا کہ اس نمائش میں این جی اوز، سول سوسائٹی، صحافی برادری، تاجر برادری اور سرکاری افسران کو بھی شرکت کیلئے دعوت دی جائیگی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر ون میرپورخاص سیدس نورمحمد شاہ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، سیکریٹری فلاور شو کمیٹی منصورچیمہ، ہ، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن نیاز لغاری، ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز عبدالحمید شیخ، ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر جنید مرزا، چیف میونسپل آفیسر میر عرفان ٹالپور، ایس اے خان ، عمر بگھیو، فضل الہیٰ میمن اوردیگر موجود تھے۔