حکومت بلوچستان نے تعلیم کے فروغ، قابل اور مستحق بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پانچ ارب روپے کا بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ قائم کیا
منگل 10 مارچ 2015 23:22
کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) حکومت بلوچستان نے تعلیم کے فروغ، قابل اور مستحق بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پانچ ارب روپے کا بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔ یہ فنڈ اسکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلہ پالیسی پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکول نہ پڑھنے والے بچوں کو اسکول میں داخلے کی صورت میں 500روپے اسکول داخلہ وظیفہ اور پرائمری تعلیم مکمل کرنے تک ہر قابل اور مستحق بچے کو دوسوروپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
یہ فیصلہ بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں گذشتہ روز کیا گیا جس کی صدارت سیکریٹری فنانس مشتاق احمد رئیسانی نے کی۔ سیکریٹری اعلیٰ تعلیم غلام محمد صابر، سیکریٹری ثانوی تعلیم عبدالصبور کاکڑ اور محکمہ تعلیم کے دوسرے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک کے قابل اور مستحق طلباء وطالبات کے لئے 750جبکہ انٹر کے طلباء وطالبات کے لئے 1500روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ سینٹر آف ایکسی لینس کے تحت چلنے والے ملکی وصوبائی سطح کے اداروں میں پڑھنے والے قابل اور مستحق طلباء وطالبات کے لئے ایک وقت سکالر شپ گرانٹ دی جائے گی۔ گریجویشن اور ماسٹر لیول کے ذہین اور مستحق طلباء وطالبات کے لئے 2000اور 3000روپے بالترتیب ماہانہ دیئے جائیں گے جس کی طریقہ کار وضع کرنے کے بعد یہ سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ میڈیکل، انجینئرنگ اور دوسرے پروفیشنل اداروں میں زیرتعلیم ذہین اور مستحق طلباء اور طالبات کے لئے 3000روپے سکالر شپ ماہانہ مہیا کیا جائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے صوبائی اور ضلعی سطح پر دیئے جانے والے تمام سکالر شپ کو ایک چھتری کے زیرسایہ یکجا کرکے اسے اب بلوچستان ایجوکیشن اینڈ ایڈومنٹ فنڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سکالر شپ کے حصول کے لئے محکمہ اعلیٰ اور ثانوی تعلیم مستحق اور ذہین طلباء وطالبات کے ناموں کی سفارش کریں گے اور ان سفارشات کی روشنی میں ہی طلباء وطالبات کو سکالر شپ دئیے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.