حج ایک مقدس فریضہ ہے،ادا کرنا ہر صاحب استطاعت مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ،صوبائی سیکرٹری مذہبی امور حج اوقاف عبدالمنان آغا

منگل 10 مارچ 2015 23:13

#کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) حج ایک مقدس فریضہ ہے جسکا ادا کرنا ہر صاحب استطاعت مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے ۔حج دین اسلام کے پانچ اراکین میں سے ایک رکن ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری مذہبی امور حج اوقاف عبدالمنان آغا نے سال 2015محکمہ مذہبی امور کی جانب سے سرکاری خرچ پر فریضہ حج کی ادائیگی کی قرعہ اندازی کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں افراد فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب جاتے ہیں اور اللہ کے گھر حاضری دے کر حج کے احکامات پورے کرتے ہیں اور اسی دوران انہیں مدینہ منورہ بھی جانے کا موقع ملتا ہے اور حضور اقدس ّ کے روضہ مبارک آنے کا شرف بھی ملتا ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی محکمہ مزہبی امور کی جانب سے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین سے حج کیلئے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

سوائے جوڈیشری ، پولیس ، لیویز اور محکمہ ایجوکیشن کے ۔ انہوں نے کہا اس مرتبہ فریضہ حج کیلئے سرکاری سطح پر چھ مرحلے رکھے گئے ہیں۔ جن میں نان گزیٹڈ ، گزیٹڈ کے علاوہ ریٹائرڈ ،ملازمین کیلئے بھی سیٹ مختص کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اقلیت کیلئے بھی اس مرتبہ کوٹہ مختص گیا ہے۔آفیسر میں انہوں نے ان خوش نصیبوں سے جن کے نام بزریعہ قرعہ اندازی میں فریضہ حج کے لئے منتخب ہوتے ہیں انھیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے لئے اس ملک و قوم کیلئے بلکہ تمام امت مسلمہ کیلئے دعا ضرور کریں۔

متعلقہ عنوان :