ہرنائی پولیس ان ایکشن ،کئی دکانوں پر چھاپے ،

فرقہ واریت کو فروغ دینے والے مواد سمیت فحاشی پر مبنی موادکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

منگل 10 مارچ 2015 23:13

ہرنائی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء ) ہرنائی پولیس ان ایکشن کئی دکانوں پر چھاپے تششد پر مبنی فرقہ واریت کو فروغ دینے والے مواد سمیت فعاشی پر مبنی موادکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہرنائی عبدالعلیم اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر میر بلک شیر مری نے بھاری پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات پر مختلف دکانوں پر چھاپے مارے ان کے ہمراہ سب انسپکٹر محمداعظم بھی ہمراہ تھے اس دوران کئی دکانوں کا معائنہ کیا گیا دکانوں پر موجود کتابوں اور کمپیوٹرز کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا واضح رہے سی آئی اے پولیس ہرنائی وقتا فوقتا غیر ضروری مواد کے خلاف چھاپے مارتی رہتی ہے تاہم کسی بھی دکان سے کوئی ممنوعہ مواد یا لٹریچر برآمد نہیں ہواچند مشکوک افراد کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے تاہم پولیس نے تمام دکانوں پر واضح کیا اور سختی سے تاکید کی کہ وہ ایسا مواد جو مزہبی منافرت،علاقائی،لسانی ،یاتصب پر مبنی ہو ہر گز نہ رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی اس کے علاوہ فحش اور عریاں تصاویر یا ویڈیو رکھنے والے دکاندار بھی قانونی کاروائی سے بچ نہیں سکتے انہوں نے کہا کہ ہرنائی پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کرے گی ضلعی پولیس آفیسر عبدالعلیم اچکزئی نے ایس ایچ اوسب انسپکٹر سجاد احمد ، انسپکٹرمیر بلک شیر مری،سب انسپکٹرمحمداعظم کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صحافی معاشرے کے آنکھ اور کان ہوتے ہیں ان سے امید ہے کہ وہ ہر قسم کی لاقانونیت ،ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے اس کے علاوہ ہرنائی شہر میں مقیم غیر ملک افراد جن میں خاص کر افغان مہاجرین اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی کاروائی جاری ہے

متعلقہ عنوان :