جے یوآئی کے وفد کی سعودی قونصلیٹ عبداللہ عبدالدائم سے ملاقات

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ بہتر رہے ہیں اور ہرمشکل گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا بھرپورساتھ دیاہے، حافظ احمدعلی

منگل 10 مارچ 2015 23:03

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی، کراچی ڈویژن کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی ، مولانامشتاق عباسی، مولاناغلام مصطفی فاروقی، الحاج امیرالدین پر مشتمل وفدنے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم سے ملاقات کی اور پاکستان میں تعیناتی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

وفد کے اراکین اور سعودی قونصلیٹ نے باہمی گفتگومیں کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ بہتر رہے ہیں اور ہرمشکل گھڑی میں سعودی عرب نے پاکستان کا بھرپورساتھ دیاہے، پاکستان کے عوام حرمین الشریفین اور اسلام کے مرکزومحور ہونے کے ناطے سعودی عرب سے محبت اور جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پوری پاکستانی قوم یہ جذبہ رکھتی ہے کہ اگر سعودی عرب کی جانب کسی نے میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش بھی کی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے حافظ احمدعلی والحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی نے سعودی قونصلیٹ کو بتایاکہ کویت اور عراق جنگ کے موقع پر بھی قائد جمعیت علماء اسلام مولاناسمیع الحق نے کھل کر کویت اور سعودی عرب کی حمایت کی تھی ،انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام سعودی عرب کی آئندہ بھی حمایت جاری رکھیں گے اور ہر موقع پر بھرپورساتھ دیں گے۔قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم نے وفد کی آمد پر ان کاشکریہ اداکیااور سعودیہ کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے لوگ اسی طرح سعودی عرب کے ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حج اور عمرے کے لئے سعودی عرب جانے والے زائرین کی خدمت ہمارے لئے اعزاز ہے ،ہماری کوشش ہے کہ زائرین کی پہلے سے بڑھ کر خدمت انجام دیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام طبقات سے رابطے رکھیں گے ،پاکستانیوں کی محبت ہمارے لئے سرمایہ ہے، جمعیت علماء اسلام کے قائد مولاناسمیع الحق کی حمایت پر ان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :