وزیراعلیٰ سندھ نے ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

منگل 10 مارچ 2015 23:02

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات کے سدباب کے لئے فوری اقدامات کریں انہوں نے شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :