سندھ بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے سلسلے میں ہونے والاسینئر ڈائر یکٹر ز کا اجلاس ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا
منگل 10 مارچ 2015 23:01
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) سندھ بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ثاقب سومرو کی جانب سے طلب کردہ سینئر ڈائر یکٹر ز اور ڈی ڈی اوز کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا ۔اجلاس 2بجے طلب کیا گیا تھا جوکہ پہلے مرحے میں ڈیرھ گھنٹہ تاخیر سے میٹروپولیٹن کمشنر مسعود عالم ،فنانشیل ایڈوائزر آفاق سعید ،سینئر ڈائر یکٹر HRMشعیب وقار کی موجودگی میں اجلاس چکایا جس میں سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ ،لیبر ڈویژن کے انچارج مسرور احمد ،ارشد ملک کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) عبد المتین بیگ نے ملازمین کے تحفظات سے انہیں آگاہ کیا ۔
اس دوران شدید نعرے بازی بھی کی گئی دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد ایڈمنسٹریٹرکے ایم سی ثاقب سومرو اجلاس میں پہنچ گئے ۔(جاری ہے)
انہوں نے سجن یونین (سی بی اے) کے صدر سید ذوالفقار شاہ کو اپنے تحفظات پیش کرنے کی دعوت دی سید ذوالفقار شاہ نے بتایا کہ سندھ بینک کی برانچیں بہت کم ہیں اور زیادہ تر برانچیں ایک کمرے پر مشتمل ہیں جہاں سہولتوں کا فقدان ہے ۔
لیاری ،وارنگی ،بلدیہ ٹاؤنز کی حدود میں کوئی برانچ موجود نہیں ہے ۔ملازمین کی اکثریت نے فلیکسی لون لیا ہوا ہے جسکی اقساط جمع نہ ہونے پر ملازمین کے خلاف HBLقانونی کاروائی کر سکتا ہے لہٰذا ہمارے تحفظات دور کیے بغیر ہم سندھ بینک میں اکاؤنٹ نہیں کھلوائیں گے جبکہ مسرور احمد ،ارشد ملک نے بتایا کہ پہلے سندھ حکومت کے محکموں کے ملازمین اکاؤنٹ کھلوائیں گے ۔عبد المتین بیگ نے کہا کہ ہمارے تحفظات دور کیے بغیر ہم سندھ بینک میں اکاؤنٹ نہیں کھلوائیں گے اس پر ایڈمنسٹریٹر صاحب نے سندھ بینک کے احکام کو ہدایت دی کہ وہ فنانشیل ایڈوائزر اور میٹروپولیٹن کمشنر کی موجودگی میں یونین رہنماؤں سے مذاکرات کرکے انہیں تحفظات دور کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.