ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی 20 مارچ کو لندن سے وطن واپسی پر کراچی ایئر پورٹ پر استقبال کو ناکام بنا نے کے لیئے بدین پولیس حرکت میں آگئی،

مرزا کے حامی کا رکنو ں پر مقدمات درج کرکے گرفتا یو ں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا پیپلز پا رٹی تلہار کا رہنما گرفتار

منگل 10 مارچ 2015 22:56

بدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) سابق صو بائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی 20 مارچ کو لندن سے وطن واپسی پر کراچی ایئر پورٹ پر استقبال کو ناکام بنا نے کے لیئے بدین پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ مرزا کے حامی کا رکنو ں پر مقدمات درج کرکے گرفتا یو ں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا پیپلز پا رٹی تلہار کا رہنما گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پا ر ٹی کی اعلیٰ قیادت سے شدید اختلا فات کے بعد لندن میں پا رٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے ملا قات کر نے مین ناکام ہو نے کے بعد ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے 20 مارچ کو وطن واپس آنے کا فیصلا کیا ہے اور پیپلز پا رٹی میں ان کے حما یتی گروپ نے اور بدین کے شہریو ں کی جانب مرزا کی وطن واپسی پر ان کا کراچی ایئر پو رٹ پر استقبال کرنے اور ان کو جوس کی صورت میں بدین لا نے کی تیا ریوں کو ناکام بنا نے کے لیئے پیپلز پا رٹی کے صو بائی وزیر سمیت بدین ضلع کے پا رٹی عہدیدار اور صو بائی کا ؤنسل کے اراکین سرگرم ہو گئے ہیں وہاں بدین پولیس بھی حرکت میں آگئی ہے گذشتہ روز پیپلز پا رٹی تلہار کے رہنما اور مرزا کے حامی حاجی خان لا شا ری کو تلہار پو لیس نے گرفتار کر لیا اور تعلقہ کا ؤنسل ٹنڈو باگو کے سا بقہ نا ظم سکندر میمن اور پیپلز پا رٹی کے رہنما دلبر خوا جہ اور پنگریو شہر کے صدر پناہ ملاح کو ٹنڈو باگو پولیس کے ڈی ایس پی نے تھانے پر بلاکر تنبیہ کی ہے کے وہ مرزا کی حمایت ترک کر دیں اور ان سے لا تعلقی اختیار کرنے کے لیئے پریس کانفرنس کریں ورنہ ان کے خلاف کا روائی کی جا ئیگی انہو نے مرزا کے خلاف پریس کانفرنس کر نے کا جھانسہ دیکر نا معلوم مقام پر پناہ لے لی ہے دوسری طرف حاجی خان لا شاری نے مقامی عدالت سے ضمانت کے بعد بدین پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہو صحا فیو ن کو بتایا کے رکن قو می اسمبلی سردار کمال خان چانگ رکن صو با ئی اسمبلی میر الله بخش تالپر کی ہدایت پر ایس ایس پی بدین خالد مصظفیٰ کو رائی نے انتقامی کا روا ئی کر کے مجھے گرفتار کر کے میرے خلاف جھو ٹہ مقدمہ درج کیا ہے اور مجھے ذوالفقار مرزا سے وفاداری تبدیل نا کر نے پر مزید خطر ناک نتائج بھگت کے لیئے تیار رہنے کی دہمکیاں دی گئی ہیں انہو نے بتا یا کے سردار کمال خان اور میر الله بخش تالپر کی جانب سے تلہار ٹاؤن کمیٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف ہم نے تحریک چلائی جس پر نیب نے کا روائی کر کے ان سے کروڑوں روپے واپس کرائے ہیں انہو نے کہا کے میں اور میرا خاندان بنیا دی طور پر پیپلز پا رٹی سے وابستہ ہیں اور آج بھی مرزا کی قیادت میں کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں انہو نے کہا کے مجھے یا میرے خاندان کے کسی بھی فرد کو جانی نقصان ہوا تو اس کے ذمیوار سردارکمال خان چانگ میر الله بخش تالپراور ایس ایس پی خالد مصطفی کو رائی ہو نگے انہو نے سندھ ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کے انہیں تحفظ فراہم کیا جا ئے دوسری طرف بدین پولیس کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے ایس ایس پی بدین نے ضلع کے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کے مرزا کی حامیو ں کو پہلے بلاکر پیار سے سمجھا ؤ دوسری صورت میں ان کو ڈھنڈا دکھا ؤ بدین پولیس کی ایسی کا روائیو ن کے بعد مرزا کے سرگرم پیپلز پا رٹی کے عہدیدار اور کا رکن منظر عام سے ہٹ گئے ہیں ۔