ایس پی بدین ایم این اے کمال خان چانگ اور ایم پی اے تلہار میر اللہ بخش ٹالپور کی ہدایت پر میرے خلاف انتقامی کاروائی کررہے ہیں، حاجی خان لاشاری

منگل 10 مارچ 2015 22:55

بدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء )تلہار پریس کلب کے صدر تلہار شہری ایکشن کمیٹی کے سر پرست حاجی خان لاشاری نے گولاچی پریس کلب کے سابق صدر مہر دین مری اور واحد چانڈیو کے ہمراہ بدین پریس کلب ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی بدین خالد مصطفی کورائی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی بدین ایم این اے کمال خان چانگ اور ایم پی اے تلہار میر اللہ بخش ٹالپور کی ہدایت پر میرے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے مجھے چھوٹے مقدمے میں ملوث کرکے گرفتار کرایا گیا اور اب مجھے جان مال کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں حاجی خان لاشاری نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے تلہار کے شہریوں سے مل کرتحصیل کو نسل تلہارمیں ہونے والی کرپشن کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جس کے باعث نیب نے تحقیقا ت کرکے کروڑوں روپے واپس کرائے انہوں نے کہا میرے خاندان کا تعلق ہمیشہ سے پیپلزپارٹی سے رہا ہے اور آج بھی ہم ڈالٹر ذوالفقار مرزا کی سربراہی میں کرپشن کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں انہوں نے کہا اگر مجھے میرے کسی رشتیدار کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار ایم این اے کمال خان چانگ ایم پی اے میراللہ بخش ٹالپور اور ایس پی بدین ہونگے انہوں نے کہا وہ انصاف اور تحفظ کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کررہے ہیں ۔