اساتذہ تنظیم ایک بڑی قوت ہے جس کی وجہ سے اساتذہ اپنے مسائل حل کراسکتے ہیں ، رفیق جروار

منگل 10 مارچ 2015 22:55

سجاول(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء)سجاول میں پرائمری تنظیم پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سجاول کالیج آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی جس میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،جبکہ تنظیم کے مرکزی صدر رفیق جروار نے کہاکہ اساتذہ تنظیم ایک بڑی قوت ہے جس کی وجہ سے اساتذہ اپنے مسائل حل کراسکتے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ سندہ میں پرائمری اساتذہ کو سن کوٹہ دیاجائے اور اس سے بھی اہم مسئلہ یہ ہے کہ اساتذہ کی میڈیکل فری کی جائے اور انہیں علاج کی مکمل سہولت فراہم کی جائے اس کے لئے تنظیم جدوجہدکریگی، اس تقریب میں مرکزی رہنماقادربخش طالبانی ،محب کھوسو،رسول بخش خلیفہ، عطاشاہ، خداڈنو سموں ، موسی ٰلغاری ، شفیع سٹھیو، فتاح کاکیپوٹو،امیر حمزو جت اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔