Live Updates

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی خفیہ ملاقات،جوڈیشیل کمیشن پرتبادلہ خیال

منگل 10 مارچ 2015 22:51

پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی خفیہ ملاقات،جوڈیشیل کمیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10مارچ۔2015ء) پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں میں خفیہ معلومات ہوئی ہے جس میں عام انتخابات میں دھاندلی کو لیکر بات تبا دلہ خیال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کے درمیان ملاقات اعتزاز احسن کے گھر ہوئی جس میں تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے شرکت کی جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے اس میں اعتزاز احسن اور قمرالزمان قائرہ نے شرکت کی۔

اس ملاقات کے بعد اعتزاز احسن کاکہنا تھا کہ الیکشن 2013 میں دھاندلی ہوئی ہے اور اس معاملے میں پی پی پی اور پی ٹی آئی ہم خیال ہیں۔ان کامزید کہنا تھا کہاانہوں نے دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر جا ری بھی کیا تھا اوراب وہ وائٹ پیپر تحریک انصاف کے رہنماوں کو بھی دیا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ وہ جوڈیشیل کمیشن کے قیام کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملنے آئے تھے اس کے علاوہ ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :