چلتے ہوئے سرکاری اسکولوں کواین جی اوکے حوالے کرناحکومت کی تعلیم دشمنی ہے حکومت فراہمی تعلیم کی بنیادی ذمہ داری پوری کرے،حافظ طاہرمجید

منگل 10 مارچ 2015 22:47

حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاہے کہ چلتے ہوئے سرکاری اسکولوں کواین جی اوکے حوالے کرناحکومت کی تعلیم دشمنی ہے حکومت فراہمی تعلیم کی بنیادی ذمہ داری پوری کرے اور اسکولوں کو منتقل کرنے کافیصلہ واپس لے۔ان خیالات کااظہارامہوں نے ہیومین رائٹس نیٹ ورک حیدرآبادچیپٹر کے صدر عبدالقیوم حیدراورسیکریٹری رضوان احمدگدی اوردیگرسے دفتر جماعت اسلامی میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حافظ طاہر مجید نے کہاکہ تعلیم کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اٹھارویں ترمیم سے تعلیم کاشعبہ صوبائی حکومت کے دائرہ اختیارمیں آتاہے لیکن صوبائی حکومت کی دلچسپی محکمہ تعلیم میں سیاسی بھرتیاں کرنے تک محدودہے عام اور معیاری تعلیم فراہم کرنے سے اسے کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ بوجھ اتارنے کے لیے حیدرآبادکے6 بہتر سرکاری اسکولوں کواین جی اوکی نذرکرنے کافیصلہ کیاہے جوناقابل فہم فیصلہ ہے حکومت کے اس فیصلے سے تعلیم اور تقریباً 8 ہزار طلبہ وطالبات کانقصان ہوگااور حکومت کی اپنی نااہلی ثابت ہوگی، انہوں نے کہاکہ پنجاب میں نجی اداروں نے سرکاری وسائل کے بجائے اپنے وسائل سے اسکول قائم کیے ہیں یہاں بھی جن این جی اوزکو تعلیم سے واقعی دلچسپی ہے وہ سرکاری وسائل پر نظر رکھنے کے بجائے اپنے وسائل سے اسکول کھڑے کرے انہیں چلائے تاکہ معاشرے کافائدہ ہوسکے، انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ موجودہ نظام تعلیم میں خامیاں موجودہیں لیکن حکومت کاتعلیم سے ہاتھ اٹھالینامسئلے کاحل نہیں ہے حکومت کوچاہیے کہ پیچھے جانے والے فیصلے کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں اداکرے اور اسکولوں کوچلائے اورمعیاری تعلیم بہتر بنائے۔

متعلقہ عنوان :