سندھ کے نئے چیف سیکرٹری کے لئے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان صدیق میمن اور طاہر رضا نقوی کے 2 ناموں پر اتفاق ہوگیا
منگل 10 مارچ 2015 22:41
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) سندھ کے نئے چیف سیکرٹری کے لئے سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے درمیان صدیق میمن اور طاہر رضا نقوی کے 2 ناموں پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ان میں سے کسی ایک کی تقرری آئندہ ایک دو روز میں ہوجائے گی۔ یہ بات حکومت سندھ کے انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدیق میمن نے پیر کو اسلام آباد میں وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی اہم شخصیات سے ملاقات کی۔
باور کیا جاتا ہے کہ انہیں سندھ کے نئے چیف سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں۔ صدیق میمن اس وقت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے چیئرمین ہیں۔ وہ سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری، محکمہ تعلیم اور دیگر اہم محکموں کے سیکرٹری کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا ہے کہ طاہر رضا نقوی بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کے لئے قابل قبول ہیں۔
وہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کے دوران اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ اس وقت وزارت امور کشمیر میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے منگل کو اپنے دفتر میں بیٹھ مختلف امور نمٹائے اور انہوں نے چین سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات بھی کی۔ چیف سیکرٹری نے عام لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نواز شریف بدھ کو سندھ کے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں توقع کی جارہی ہے کہ ان کے اس دورے میں چیف سیکرٹری سندھ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.