گرین خیبرپختون خوا ہ کے تحت مردان میں ساڑھے سات لاکھ پودے لگائے جائیں گے

منگل 10 مارچ 2015 22:16

مردان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) گرین خیبرپختون خوا ہ کے تحت مردان میں ساڑھے سات لاکھ پودے لگائے جائیں گے ،بلین ٹریز سونامی منصوبے کو عملی جامہ پہنا کر ٹمبر مافیا کے خلاف جہادی جذبے سے کام کریں گے ،تحریک انصاف حقیقی تبدیلی میں ہر شعبے میں تبدیلی لاکر دم لے گی یہ باتیں ڈیڈک کے ضلعی چیئرمین اور رکن خیبرپختون خوا اسمبلی نے محکمہ جنگلات کے دفتر میں زمینداروں میں مفت پودے تقسیم کرنے کے دوران کہی جہاں وہ مہمان خصوصی تھے اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسرمردان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ موسم بہار میں 3 لاکھ پودے مختلف زمینداروں میں مفت تقسیم کی جائی گی۔

اس کے علاوہ 2 لاکھ 26 ہزار محکمانہ طور پر مختلف علاقوں میں لگائے جائنگے۔جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اسی طراح تقریباً 1233 ایکڑ اراضی زیر کاشت آجائی گی۔اسکے علاوہ تمام لوگوں میں جنگلات سے متعلق شعور اُجاگر کرنے کے سلسلے میں 20 عدد نرسیاں نوجوان نسل کے ذریعے قائم کی جائی گی۔ہر نرسری میں 25 ہزار پودہ جات ہونگے۔اس کے علاوہ ان نوجوان نسل کے ذریعے 10عدد ننگی جڑوں والی نرسیاں بھی قائم کی جائی گی۔

اسی طراح کل 750000 پودے نوجوان نسل کے ذریعے مختلف نرسریوں میں لگائے جائے گے۔جو کہ بعد میں مختلف علاقوں میں کاشت کئے جائینگے۔جس سے کل 1742 ایکڑ رقبہ زیر کاشت آجائے گا۔اس کے علاوہ مختلف ترقیاتی سکیموں کے تحت 27 ہزار پودہ جات لگائے جائنگے۔جس سے 62 ایکڑ اراضی زیر کاشت آجائے گی۔اس طراح ضلع مردان و صوابی میں موجودہ موسم بہار کے شجر کاری مہم کے دوران3143 ایکڑ اراضی پر مختلف قسم کے پودہ جات لگائے جائینگے۔

جس کی کل تعداد 1367310 ہوگی۔ آخر میں افتخار علی مشوانی نے موجودہ ڈی ایف او مردان عبدالمنان کے جنگلات کو ترقی دینے کے سلسلے میں اُنکی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اور کہاکہ تحریک انصاف کا ایجنڈا حقیقی معنوں میں فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے جس پر عمل درآمد کا آغاز کردیاگیاہے انہوں نے گرین خیبر پختون خوا کے پروگرام کو ہرقیمت پر کامیاب کرنا ہوگا اور اس مقصد کے لئے بلین ٹریز منصوبے عملی جامہ پہنانے کے لئے زمینداروں اور محکمہ جنگلات کو مل جل کر کام کرناہوگا انہوں نے کہاکہ پودے لگانے سے ماحول پر اچھے اورمثبت اثرات پڑیں گے اور اس سے ٹمبر مافیا کے حوصلے بھی پست ہوں گے دریں اثناء اس موقع پر زمینداروں میں مفت پودے تقسیم کردیئے گئے ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات و دیہی ترقی فضل اللہ، تحصیل تخت بھائی کے سابقہ ناظم حاجی گل داد، ندیم شاہ ایڈوکیٹ، حاجی شیر شاہ ، شاہد سیراج اور دیگر بھی موجود تھے۔