کسی کو پیسے کے زور اور لمبی گاڑیوں کی چمک پر حلقہ ہجیرہ فتح نہیں کرنے دینگے اور نہ پارٹی کو ہائی جیک ہونے دینگے،سردار عقیل خان

منگل 10 مارچ 2015 22:16

ہجیرہ (نامہ نگار) کسی کو پیسے کے زور اور لمبی گاڑیوں کی چمک پر حلقہ ہجیرہ فتح نہیں کرنے دینگے اور نہ پارٹی کو ہائی جیک ہونے دینگے ،سردار عقیل خان نظریاتی کارکنان اپنی صفوں میں اتحا د رکھیں اور جلد حلقہ ہجیرہ کا ورکرز کنونشن منعقد کریں گے کارکنا ن جلد اپنی نئی رکنیت کروائیں پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے ضلعی نائب صدر سردار عقیل خان نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے ہر آنے والے وقت میں جماعت مضبوط ہو رہی ہے نظریاتی کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ان کے حقوق کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا کسی کو پیسے اور بڑی گاڑی کی بنیاد پر حلقہ فتح نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ دو ہجیرہ غیور اور با غیرت لو گوں کا حلقہ ہے یہاں کے لو گ نہ ہی شعبدہ بازیوں سے مرعوب ہو نگے اور نہ ہی پیسے اور بڑی گاڑی کی چمک انہیں بکنے پر مجبور کر سکتی ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ دو ہجیرہ میں اس وقت دو ہزار کے قریب نظر یاتی کارکنان کی رکنیت مو جود ہے مذید کارکنان اپنی رکنیت کروانا چا ئیں تو اس نمبر پر رابطہ کریں 03149522955انہوں نے کہاکہ بہت جلد حلقہ دو ہجیرہ کا ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا کارکنان مو سمی پرندوں کی شعبدہ بازیوں سے ہوشیار رہیں یہ فصلی بیٹرے جس طرح آئے اسی طرح واپس جائیں گے کیو نکہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ہیں آصف زرداری نہیں؟انہوں نے مذید کہاکہ کسی کو پیسے کے زور اور گاڑیوں کی چمک پر حلقہ فتح نہیں کرنے دینگے اور کسی صورت پارٹی کو ہائی جیک نہیں ہونے دینگے۔