ہجیرہ شہر سے پندرہ مو ٹر سائیکل چوری،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر انجمن تاجراں سراپا احتجاج،

منگل 10 مارچ 2015 21:57

ہجیرہ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) ہجیرہ شہر سے پندرہ مو ٹر سائیکل چوری،چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر انجمن تاجراں سراپا احتجاج،پولیس تماشائی بن گئی،ساتھ دنو ں کی ڈیڈ لائن،چور نہ پکڑے گے تو ہجیرہ شہر میں شٹر ڈاؤن اور مکمل پڑتال کرینگے متا ثرہ تاجر صحافیوں نے سامنے پھٹ پڑے پو لیس ایف آئی آر درج کرنے میں لت و لعل سے کام لیتی ہے چیکنگ کو کوئی معقول انتظام نہیں ہے چو راتنے بے لگام ہیں کہ تھانہ کی گیٹ سے بھی مو ٹر سائکل چور ی ہوا تیرہ لاکھ روپے مالیتی کے اپ مادل مو ٹر سائیکل کی چوریوں کا سراغ لگانے میں پولیس ناکام ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہجیرہ شہر سے آئے روز چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر انجمن تا جراں کے نمائندوں شاہد اشرف،سلطان محمود،سجاد احمد، محمد خان،شاہزیب خان،اور دیگر نے پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ ہجیرہ شہر میں چوری کی آئے روز وارداتوں پو لیس کی بے حسی اور مکمل ناکامی پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں ہجیرہ شہر سے پندرہ مو ٹر سائیکل چوری ہوے جنکی مالیت تیرہ لاکھ کے قریب بنتی ہے متاثرہ لو گ تھانہ کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی اور نہ ہی چوریوں کا سراغ مل سکا چوری کی وارداتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں پولیس خا موش تما شائی بنی ہو ئی انہوں نے کہاکہ شہر کی حدود میں چور اتنے بے لگام ہیں کہ تھانہ پو لیس کے گیٹ سے بھی موٹر سائیکل چوری ہوا جنکا ابھی تک کوئی سرا غ نہ مل سکا مذکورہ تا جروں نے کہاکہ پولیس کی بے حسی پر تاجراں اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں تین آدمیوں کو گرفتار کیا گیا اگر ان سے مکمل تفتیش ہو تی تو چوریوں کا انکشاف ہو جاتا مذکورہ تاجروں نے کہاکہ ہم پولیس اور اتظامیہ کو سات دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں چور پکڑے جائیں ورنہ شہر میں شٹرڈاؤن کر کے بھر پور احتجاج کرینگے اس موقع پر متحدہ تاجر پینل کے صدرمرزا محمد اشفاق اور جنر سیکرٹری سردار ذوالفقار نے کہاکہ ہجیرہ شہر سے چوری کی وارداتیں سب کے لیے لمحہ فکریہ ہیں ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :