پاکستان کامعاشی جائزہ سیکورٹی صورتحال کو مد نظر رکھ کر کیا جاتا ہے؛ڈائریکٹر آئی ایم ایف برائے مشرق وسطی

منگل 10 مارچ 2015 21:54

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ڈائریکٹر برائے مشرق و سطی ٰ اور وسطی ایشیاء کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پاکستان کا معاشی جائزہ سیکورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سیمینار میں بات کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے مشرق و سطی ٰ اور وسطی ایشیاء کے ڈائریکٹر مسعود احمد نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ اس بات سے آگاہ ہے کہ سیکورٹی پر اربوں روپے کے اخراجات کے باعث پاکستانی معیشت دباو کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو اخراجات کم کرنے کی تاکید کیساتھ صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں پر ضروری بجٹ رکھنے کی بھی ہدایت دیتا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس محصولات بڑھانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :