رواں ماہ کے اختتام تک بجلی صارفین کو3روپے فی یونٹ تک کا ریلیف ملنے کا امکان

منگل 10 مارچ 2015 21:54

رواں ماہ کے اختتام تک بجلی صارفین کو3روپے فی یونٹ تک کا ریلیف ملنے کا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) تقسیم کارکمپنیوں کی طرف سے دی گئی درخواستوں پررواں ماہ کے اختتام تک اپ فرنٹ ٹیرف کاتعین کرے گا۔نیپرا ذرائع کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی حالیہ کمی اورپیداوار میں اضافے کے باعث ملک بھرکے بجلی صارفین کو3روپے فی یونٹ تک کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے اس حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے اور آئندہ ہفتے سے مرحلہ وار تمام تقسیم کارکمپنیوں کے اپ فرنٹ ٹیرف کاتعین کردیا جائے گا جبکہ اس سے پہلے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی صارفین کومزید2سے3 روپے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے گزشتہ سال اپریل سے اگست کے دوران اپ فرنٹ ٹیرف کی درخواستیں نیپرا کو بھجوا دی گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :