سجاول کے قریب کار الٹنے سے فشرفوک فورم کے چیئرمین کی اہلیہ جاں بحق ، محمد علی شاہ شدید زخمی

منگل 10 مارچ 2015 21:45

ٹھٹھہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) سجاول کے قریب کار الٹنے سے فشرفوک فورم کے چیئرمین کی اہلیہ جاں بحق جبکہ محمد علی شاہ شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سجاول بدین روڈ پر بڈو ٹالپر کے مقام پر بدین سے کراچی جانیوالے فشرفوک فورم کے مرکزی چیئرمین محمد علی شاہ کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ کی اہلیہ سید طاہرہ شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ محمد علی شاہ خود شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں علاج کیلئے کراچی لے جایا گیا۔ حادثے کے بعد پولیس نے تباہ شدید کار کو اپنی تحویل میں لیکر حادثے کی انکوائری شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :