سپریم کورٹ اور ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے احکامات ریجنل منیجر نے ہوا میں اڑا دیئے

منگل 10 مارچ 2015 21:43

کھپرو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) سپریم کورٹ اور ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کے احکامات ریجنل منیجر نے ہوا میں اڑا دیئے، ریجن میں من پسند متعدد ملازمین بغیر کیڈر اور پرکشش عہدوں پر تعینات، او پی ایس پر تعینات عملے نے کرپشن کو فروغ دیتے ہوئے ملازمین سے بھتہ طلب کرنا اپنا حق سمجھ لیا، ملازمین سخت ذہنی دباؤ کا شکار، ملازمین کا سپریم کورٹ، وزیراعظم، اور ایم ڈی یو ایس سی سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ماہ قبل منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹورز نے ملک بھر کے تمام ریجنز میں تعینات عملے کو ان کے کیڈر کے مطابق ڈیوٹیاں دینے کا پابند بنانے کے احکامات جاری کئے جبکہ سپریم کورٹ نے او پی ایس پر تعینات ملازمین کو ان کے محکموں میں اصل عہدوں پر کام کرنے کے احکامات دیئے تھے تاہم یوٹیلی اسٹورز کے ریجنل منیجر محمد جاوید خان نے سپریم کورٹ اور ایم ڈی یو ایس سی کے احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نظر کرکے ریجن میں من پسند متعدد ملازمین کو ان کے کیڈر کی بجائے پرکشش عہدوں پر تعینات کردیا ہے اور ذرائع کے مطابق او بی ایس پر تعینات عملے نے ریجن میں بھتہ خوری اور کرپشن کرنے کیلئے ملازمین کو ناجائز تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ او ی ایس پر تعینات عملہ اسٹور انچارجز اور دیگر ملازمین پر تبادلہ کرنے اور جھوٹی انکوائریاں کرانے کی دھمکیاں دیکر رشوت بٹورنے میں مصروف ہے جس کی وجہ سے چھوٹے ملازمین سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :