جب تک فاٹا کے چار ارکان سینٹ کا حصہ نہیں بن جاتے چیئرمین سینٹ کاانتخاب نہیں ہوسکتا ، احمد رضا قصوری،

ہاؤس مکمل کرانے کا معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے ، عابد حسن منٹو، قانونی ماہرین کا ایوان بالا کا ایوان مکمل ہونے یا نہ ہونے پر چیئرمین سینٹ کے انتخاب بارے ملا جلا ردعمل

منگل 10 مارچ 2015 21:42

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) قانونی ماہرین نے ایوان بالا کا ایوان مکمل ہونے یا نہ ہونے پر چیئرمین سینٹ کے انتخاب بارے ملا جلا ردعمل دیا ہے ۔ احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ جب تک فاٹا کے چار ارکان سینٹ کا حصہ نہیں بن جاتے چیئرمین سینٹ کاانتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ عابد حسنمنٹو نے کہا کہ ہاؤس مکمل کرانے کا معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے جب تک الیکشن کمیشن یا سیاسی جماعت خ ود ہاؤس مکمل نہ ہونے کا ا عکتراض نہ کرے ۔

چیئرمین سینٹ کا انتخاب عمل میں لایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سینئر قانون دان احمد رضا قصوری نے آن لائن سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ان کے خیال میں جب تک ایوان بالا کا ایوان مکمل نہیں ہوجاتا اس وقت تک انتظار کرنا ہوگا اور تب جا کر چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہوسکے گا جبکہ عابد حسن منٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سمیت کسی نے بھی ایوان کے مکمل نہ ہونے کا اعتراض نہیں اٹھایا ہے اس لئے یہ انتخاب ہوسکتا ہے اور سیاسی جماعتیں اگر کسی امیدوار کو متفقہ قرارداد دیتی ہیں جیسا کہ پی پی کے رضا ربانی پر اتفاق رائے ہوگیا ہے تو ایوان بالا کا اجلاس کسی بھی وقت بلا کر چیئرمین سینٹ کا انتخاب عمل میں لایا جاسکتا ہے ۔