فیصل آباد،پولیس مقابلے میں ڈاکو پار کرنے کاسلسلہ جاری ، پولیس مقابلہ میں ایک اور ڈاکو ہلاک اوردو ساتھی فرار

منگل 10 مارچ 2015 20:55

فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) پولیس مقابلے میں ڈاکو پار کرنے کاسلسلہ جاری ، پولیس مقابلہ میں ایک اور ڈاکو ہلاک اوردو ساتھی فرار ہوگئے جبکہ دوروز قبل مبینہ پولیس میں 3نو عمر لڑکوں کوہلاک کرنے پر ایس ایچ او سمیت 12پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا،آن لائن کے مطابق تھانہ بلوچنی کی پولیس کے سب انسپکٹر عبیدالرحمان پکا جنڈیا کے قریب گشت کررہے تھے کہ علی پور بنگلہ کی طرف سے آئے تین افراد جوکہ ون ٹو فائیو سی سی موٹرسائیکل پر سوار تھے کہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں منیراحمد ولد رحمت علی گجر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی لاش کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے آن لائن بتایاگیا ہے کہ ا لٰہی آباد کے رہائشی دولاور حسین نے مقدمہ درج کر واتے ہوئے موقف اختیار کیا 7فروری بروز ہفتہ کو پولیس اہلکار حماد اور طاہر وغیرہ نے بیٹے حیدر علی اور اس کے دوستوں جہانزیب اور دلاور کو چوری کے شبہ میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ صدر یوسف شہزاد اے ایس آئی طارق ، اختر رندھاوا وغیرہ نے جعلی پولیس مقابلہ میں نا حق قتل کر دیا ، پولیس نے مدعی کی درخواست پر چھ نامزد اور چھ نا معلوم اہلکاروں کیخلاف کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا، واضح رہے کہ مبینہ مقابلہ میں مرنے والے لڑکوں کے ورثاء نے گزشتہ روز الائیڈ ہسپتال مارچری یونٹ اور ستیانہ روڈمحلہ ا لٰہی آباد گھر کے باہر لاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :