ڈی سی سوات کے ہدایات پر اوڈیگرام ایل آر بی ٹی ہسپتال سڑک کی تعمیر شروع ،عوام کادیرینہ مطالبہ حل

منگل 10 مارچ 2015 20:41

سوات( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار .10 مارچ 2015ء) ڈی سی سوات کے ہدایات پر اوڈیگرام ایل آر بی ٹی ہسپتال سڑک کی تعمیر شروع ،عوام کادیرینہ مطالبہ حل تفصیلات کے مطابق ڈی سی سوات کے ہدایات پر اوڈیگرام ایل آر بی ٹی آنکھوں کے مفت ہسپتال کے سڑک کا تعمیراتی کا م ڈی سی سوات محمود اسلم کے خصوصی ہدایات پر شروع کردیا گیا ہے جس کی منظوری چند ماہ قبل گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی نے دی تھی ایل آر بی ٹی اوڈیگرام ہسپتا ل کے انچار ج ڈاکٹر عمران نے ڈی سی سوت کے سڑک کے تعمیر میں خصوصی دلچسپی لینے اور اس سڑک پر تعمیراتی کام جلد شرو ع کرانے پر اُن کا شکریہ آداکیا اُنہوں نے کہا کہ اس سڑک کے تعمیر سے نہ صرف سوات کے عوام بلکہ ملاکنڈ ڈیوثرن کے عوام کوہسپتال آنے جانے میں مشکلات سے نجات مل گی ۔

متعلقہ عنوان :